احتساب عدالت کے باہر (ن) لیگی کارکنان اور پولیس میں ہاتھا پائی، آنسوگیس کی شیلنگ

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کے فیصلے سے قبل (ن) لیگ کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوا۔

میاں نوازشریف کے خلاف دو نیب ریفرنسز کے فیصلے کے موقع احتساب عدالت جانے والے راستے اور عدالت کے اطراف سیکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی اور ایک ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔

فیصلہ سننے کے لیے سابق وزیراعظم نوازشریف خود احتساب عدالت پہنچے جب کہ اس موقع پر کچھ پارٹی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(ن) لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد نوازشریف کے قافلے کے ساتھ احتساب عدالت کی طرف آئی تو پولیس کی بھاری نفری نے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی تاہم اس دوران پولیس اور کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

پولیس نے (ن) لیگ کے کارکنان کو پیچھے دھکیلنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کردی اور ہلکا لاٹھی چارج بھی کیا جس سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی تاہم اس دوران پولیس کی جانب سے کسی کو حراست میں نہیں لیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے