پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے

اسلام آباد: حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کی خوشی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔

ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی مرکزی تقریب کا انعقاد ہوا جہاں پوپ فرانسس نے ہزاروں مسیحیوں کی موجودگی میں رسومات ادا کرائیں اور دعا کی۔

اپنے خطاب میں پوپ فرانسس نے شرکاء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مادیت چھوڑیں اور غریب پرور بنیں، انہوں نے لوگوں کو ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنے اور خوشیاں بانٹنے کی نصیحت بھی کی۔

امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی سمیت یورپ، ایشیا اور دنیا بھر کے ممالک میں رہنے والے مسیحی کرسمس کی خوشی میں تحائف کا تبادلہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

پاکستان میں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی کرسمس کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کراچی میں سینٹ پیڑک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس تقریبات کا آغاز خصوصی دعاؤں سے ہوا، کرسمس کی مناسبت سے گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے