فواد چوہدری کا حمزہ شہباز کو جواب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں آپ کو کم ملتی ہیں کیونکہ اتنی سنجیدگی سے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے نیب لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے حمزہ شہباز کی تنقید کے ردعمل میں کہنا تھا کہ چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں آپ کو کم ملتی ہیں کیونکہ اتنی سنجیدگی سے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے۔

چوری اور سینہ زوری کی ایسی مثالیں آپ کو کم ملتی ہیں کیونکہ اتنی سنجیدگی سے جھوٹ بولنا کافی مشکل کام ہے لیکن ان سب نے اس آرٹ میں PHD کی ہے لہذاء کوئ مشکل نہیں لگتا۔ پانچ سال کی کرپٹ حکومت کے بعد ایک دیوالیہ ہوتی معیشت حوالے کر کے جا رہے ہیں اور سارا ملبہ PTI پر ۔۔ سبحان اللہء

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ان سب نے اس آرٹ میں پی ایچ ڈی کی ہے لہٰذا کوئی مشکل نہیں لگتا۔

ان کا کہنا ہے کہ پانچ سال کی کرپٹ حکومت کے بعد ایک دیوالیہ ہوتی معیشت حوالے کر کے جا رہے ہیں اور سارا ملبہ پاکستان تحریک انصاف پر ڈال رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ احتساب کے پیچھے انتقام کی بو آتی ہے، عمران خان اپنے دائیں بائیں دیکھیں کرپشن کرنے والے نظر آئیں گے، ہوش کے ناخن لیں، معاشی حالات بہت خطرناک ہیں، ملکی زرمبادلہ ذخائر چند ہفتوں کے ہیں اور آپ احتساب کے پیچھے پڑے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے