ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 67 ہزار تک پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیلی دھات کی فی اونس قیمت 11 ڈالر بڑھ کر 1272 ڈالر ہوگئی ہے جس کا اثر سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 67 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قدر 858 روپے اضافے سے 57442 روپے ہوگئی ہے جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت آ880 روپے پر برقرار رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے