چیف جسٹس پنجاب حکومت پر شدید برہم

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ڈاکٹروں کی تقرری سےمتعلق کیس میں پنجاب حکومت پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں میرٹ سے ہٹ کر ڈاکٹر کی تقرری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب حکومت اور محکمہ صحت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے نئی حکومت کا؟ ایسے ملک چلانا ہے آپ کو ؟

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ یہ کیسی روایت قائم کی جارہی ہے نئے پاکستان میں؟

عدالت نے صوبائی چیف سیکریٹری، سیکریٹری ٹو چیف منسٹری اور سیکریٹری صحت کو فوری طلب کرلیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے