وزیراعظم کا سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کو خراج تحسین

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کارکردگی سے بہت مطمئن ہیں اور وہ اکثر اپنی تقاریر میں عثمان بزدار کی تعریف بھی کرتے سنے گئے ہیں۔

آج وزیر اعظم نے ایک بار پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو سوشل میڈیا پر خراج تحسین پیش کیا۔

عمران خان نے ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدلتا نیا پاکستان ہے، ایک تصویر ہزار الفاظ سے بہتر ہے۔

دوسری جانب آج ہی چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے حکومت پنجاب کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ یہ ہے نیا پاکستان؟ یہ میرٹ ہے حکومت کا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے