وزیراعظم نے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئرلائن چلانے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم سے نجی ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی اور معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن میاں محمد سومرو بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے تاجروں کے تعاون سے سیالکوٹ ایئر پورٹ سے نئی ایئر لائن چلانے کی منظوری دی اور کہا کہ تاجر برداری کا ایئر لائن سروس کے آغاز کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیالکوٹ سرمایہ کاری کا اہم مرکز بن رہا ہے اور حکومت مزید سہولیات فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے لئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے، ایئر لائن کے آغاز سے خطے میں روزگار اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، تاجر برادری مزید تجاویز پیش کرے، حکومت سنجیدگی سے غور کرے گی۔

اس موقع پر نجی ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی کا کہنا تھا کہ ایئر لائن آئندہ برس آپریشنل ہو جائے گی، حکومتی سرپرستی دینے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

وزیر ایوی ایشن میاں محمد سومرو نے بھی کہا کہ نئی ائیرلائن کا فضائی آپریشن ایوی ایشن کے لئے خوش آئند ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے