جعلی اکاؤنٹس کیس: ای سی ایل میں شامل 172 افراد کی فہرست جاری

اسلام آباد: حکومت نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے والے 172 افراد کے ناموں کی فہرست جاری کردی۔

ای سی ایل فہرست میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ، فریال تالپور، قائم علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔

حکومت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ میں نام آنے پر امتیاز شیخ، سہیل انور سیال اور ڈنشا ایچ انکل سریا سمیت دیگر کے ناموں کو بھی ای سی ایل میں شامل کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران گزشتہ روز 172 افراد کے نام شامل کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے