سندھ میں سیاسی ہلچل: فواد چوہدری انتہائی اہم دورے پرآج کراچی پہنچیں گے

کراچی: تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تبدیلی کے مطالبے کے بعد صوبے میں سیاسی ہلچل دیکھی جارہی ہے اور موجودہ صورتحال میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری آج کراچی پہنچیں گے۔

تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کے اراکین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا اور اس سلسلے میں گزشتہ روز گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر مملکت شہریار آفریدی اور حلیم عادل شیخ نے جی ڈی اے کے رکن صوبائی اسمبلی سردار علی گوہر مہر سے ملاقات کی۔

سندھ اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔

فواد چوہدری مطالبہ کرچکے ہیں کہ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو تبدیل کیا جائے تاہم صوبے میں نہ گورنر راج لگایا جائے گا اور نہ ہی اٹھارھویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا۔

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی 99 اور مشترکہ اپوزیشن کی 64 نشستیں ہیں اور اکثریت حاصل کرنے کے لیے اسمبلی میں 85 نشستیں درکار ہیں اور موجودہ صورتحال میں ان ہاؤس تبدیلی کے لیے اپوزیشن کے پاس عددی اکثریت موجود نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے