بالی وڈ اداکار قادر خان مداحوں سے بچھڑ گئے

کینیڈا: بالی وڈ کے نامور اداکار قادر خان شدید علالت کے بعد کینیڈا میں انتقال کرگئے۔

81 سالہ قادر خان دماغی مرض سپرا نیوکلیئر پالسی (supranuclear palsy (PSP میں مبتلا اور کافی دنوں سے کینیڈا کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

گزشتہ رات اداکار کی حالت تشویش ناک ہوئی، جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا، تاہم صبح سانس اکھڑنے کے باعث وہ دنیا سے رخصت ہوگئے۔

قادر خان 22 اکتوبر 1937ء کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق مشہور پشتون قبیلے کاکڑ سے تھا۔

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1973ء میں ریلیز ہونے والی فلم ‘داغ’ سے کیا اور جلد ہی فلم نگری میں اپنے قدم جمالیے۔

انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے ساتھ ساتھ ڈھائی سو فلموں کے مکالمے بھی لکھے۔

قادر خان نے مقبول فلم ’مقدر کا سکندر‘ میں اداکار امیتابھ بچن کا نام سکندر رکھا تھا جبکہ انہوں نے مشہور فلمیں ’قلی‘، ’امر اکبر انتھونی‘ اور ’شرابی‘ کے مکالمے بھی لکھے، جو یادگار ہیں۔

ان کی کی مشہور فلموں میں ’مقصد‘، ’نیا قدم‘، ’آنکھیں‘ ، ’جڑواں‘ اور’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ شامل ہیں۔

انہوں نے متعدد بار فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کیا لیکن فلم ‘باپ 1 نمبری بیٹا دس نمبری’ پر انھیں بہترین کامیڈین کے فلم فیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

امجد خان کے ساتھ انہوں نے کئی مرتبہ منفی یعنی ولن کے کردار بھی ادا کیے۔

قادر خان کے بچھڑنے پر مداحوں سمیت بالی وڈ کی نامور شخصیات کی جانب سے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے