کراچی میں رینجرز کی کارروائی: سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار

کراچی: رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم میں ملوث 10 رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق شہری کی شکایت پر کراچی کے علاقے کورنگی، گلشن اقبال اور سرجانی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شہریوں کو جھانسا دے کر رقم بٹورنے والا 10 رکنی گروہ پکڑا گیا۔

ترجمان کے مطابق شہری نے گاڑیاں خریدنے کے لیے 11 لاکھ روپے آن لائن گروہ کو ادا کیے تاہم رقم کی ادائیگی کے بعد ملزم فون بند کر کے روپوش ہوگئے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق فون نمبرز اور انٹیلی جنس معلومات کے ذریعے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے