پنجاب میں دھند و فنی خرابی کے باعث 4 پاور پلانٹس بند، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

لاہور: پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی (پیپکو) کا کہنا ہے کہ پنجاب میں شدید دھند اور فنی خرابی کی وجہ سے 4 پاور پلانٹس سسٹم سے نکل گئے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

پیپکو حکام کے مطابق گدو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔

پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ شارٹ فال پر قابو پانے کے لیے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ عارضی طور پر بڑھا دیا گیا ہے اور لیسکو کا کوٹہ 2 ہزار میگاواٹ سے کم کر کے ایک ہزار کر دیا گیا ہے۔

پیپکو حکام کے مطابق لاہور کے متعدد فیڈرز بند ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی معطل ہے اور شہر میں ہر ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے فیڈر بند کیا جارہا ہے۔

پیپکو حکام نے امید ظاہر کی کہ دھند اور فنی خرابی دور ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے