حکومت چار ماہ میں ایک بل بھی منظور نہیں کرسکی: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیےکہ حکومت کو آئے چار ماہ ہوگئے لیکن ایک بل منظور نہیں کرسکے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ اس حوالے سے کابینہ نے سفارشات منظور کرلی ہے۔

اس پر چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ مجھے درست طریقے سے پتہ چلنا چاہیے کہ کیا قانون سازی ہوئی ہے، سیکریٹری قانون سے پتہ کرکے بتائیں، ہائیکورٹ کا کام رکا ہوا ہے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ حکومت کو آئے چار ماہ ہوگئے لیکن ایک بل منظور نہیں کرسکے۔

چیف جسٹس نے سیکریٹری قانون کو ہدایت دی کہ حکومت نے جو مسودہ تیار کرلیا وہ وہ پارلیمنٹ میں پیش کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے