ڈی جی خان: پی ٹی آئی رہنما قاتلانہ حملےمیں جاں بحق ، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

ڈیرہ غازی خان: قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سرگرم رہنما اور انشورنس کمپنی کے ریجنل مینیجر راشد بخاری چار روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے، جن پر حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

راشد بخاری پر حملے کا یہ واقعہ 2 جنوری کی رات تقریباً گیارہ بجے پیش آیا تھا۔

راشد بخاری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چار دن تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 جنوری کی رات ساڑھے گیارہ بجے وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مقتول راشد بخاری انشورنس کمپنی کے ریجنل منیجر اور پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما تھے۔

مقتول کے پسماندگان میں بیوہ، دو بیٹیاں اور والدین شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے