نواز شریف کی سزا معطلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ضمنی درخواست دائر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا کے خلاف ایک بار پھر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم کی جانب سے ہائیکورٹ میں ضمنی درخواست میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

ضمنی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرچکا ہے جب کہ عدالت نے سزا معطلی کی درخواست مرکزی اپیل کے ساتھ سننے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے 24 دسمبر کو العزیزیہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو سات سال قید و جرمانے کی سزا سنائی تھی اور انہیں فلیگ شپ ریفرنس میں بری کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے