پاکستان میں سوشل میڈیا پر پہلا ہفتہ وار پروگرام

پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر پہلا ہفتہ وار پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہونے والا ہے ۔ متبادل بیانیہ کے نام سے یہ پروگرام معروف صحافی سبوخ سید اور ممتاز اسکالر خورشید ندیم کیا کریں گے ۔

https://www.youtube.com/watch?v=gg-iK8dEbB8

خورشید ندیم بائیس برس سے تکبیر مسلسل کے نام سے مختلف اخبارات میں کالم لکھ رہے ہیں ۔ روزنامہ اساس ، جنگ ، اوصاف کے بعد گذشتہ پانچ برس سے وہ روزنامہ دنیا میں کالم لکھ رہے ہیں ۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے علاوہ ، جیو نیوز اور پاکستان ٹیلی ویژن پر مختلف علمی اور فکری پروگرام بھی کئے ۔ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہیں ۔ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنے والے خورشید ندیم ادارہ تعلیم وتحقیق کے مجلے فکر ونظر کے ایڈیٹر بھی رہے ۔ وہ اسلامی نظر یاتی کونسل کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ ادارہ تعلیم وتحقیق کے سربراہ ہیں ۔

سبوخ سید اٹھارہ برس سے میدان صحافت میں متحرک ہیں ۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان پشاور ، روزنامہ ایکسپریس پشاور ، روزنامہ جنگ پشاور کے بعد 2004 میں جیو نیوز میں بحثیت رپورٹنگ اسٹاف شمولیت اختیار کی ۔ وہ زمانہ طالب علمی میں شیخ زید اسلامک سنٹر کے مجلے ایکٹا کے مدیر بھی رہے ۔ اس کے علاوہ پشاور یونیورسٹی کیمپس کے مجلے مشعل کے بھی مدیر رہے ۔ سیاسی محاذ پر وہ پیپلز پارٹی کے ذیلی ونگ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کے صدر رہے ۔ 2004 میں جیو نیوز میں شمولیت کے بعد انہوں نے پاکستان میں کانفیلکٹ ایریاز کی رپورٹنگ کے ساتھ مذہبی اور سیاسی جماعتوں کی رپورٹنگ کی ۔ وہ پارلیمانی رپورٹنگ بھی کرتے رہے ۔جیو نیوز پر 2014 میں رمضان کی خصوصی نشریات بھی انہوں نے کیں ۔ 2015 میں جیو سے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے بول نیوز جوائن کیا ۔ اسی دوران ملک کے ممتاز صحافیوں کے ساتھ مل کر انڈس براڈ کاسٹ اینڈ کیمونیکیشنز کے نام سے ایک ادارہ بنایا جس نے اردو، عربی ، انگریزی اور پشتو میں ویب سائٹس کا اجرا کیا ۔ یو ٹیوب پر آئی بی سی ٹی وی پاکستان کے نام سے ایک چینل بھی شروع کیا گیا ۔

سبوخ سید اور خورشید ندیم پاکستان ٹیلی ویژن پر خبرو خیال کے نام سے حالات حاضرہ کا پروگرام بھی کرتے رہے ۔ متبادل بیانیہ ہر جمعرات کی شام آٹھ بجے آئی بی سی ٹی وی پاکستان IBC TV PAKISTAN پر آپ دیکھ سکیں گے ۔ پروگرام میں مختلف علمی اور سماجی موضوعات پر گفتگو ہوگی ۔ پروگرام کو مختلف علمی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سراہا گیا ہے ۔ پاکستان میں مین اسٹریم میڈیا پر سیاسی موضوعات پر گفتگو نے معاشرے کو کئی سظحوں پر تقسیم در تقسیم کا شکار کر دیا ہے ۔ ایسے وقت میں ضرورت ہے کہ ایک ایسا پروگرام ناظرین کے سامنے لایا جائے سماجی سطح پر عوام کو قریب لانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے