نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی عائد

اسلام آباد: چیئرمین نیب نے افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی عائد کردی۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب افسران کے بیرون ملک نجی سفر پر پابندی لگادی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق نیب کے تمام افسران پر ہوگا تاہم عمرہ پر جانے والوں کے لیے اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر اور ٹکٹس ریزرویشن بھی روک دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے