ٹرمپ اور کانگریس اراکین کے درمیان شٹ ڈاؤن کے خاتمے کیلئے مذاکرات بے نتیجہ ختم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ عارضی شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے مذاکرات سے اٹھ کر چلے گئے اور اسے وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔

میکسیکو کی سرحد کے ساتھ دیوار کی تعمیر کے لیے 5 بلین ڈالرز کے فنڈز کے تقاضے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن اراکین کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے اور اس سلسلے میں مذاکرات کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی۔

وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ایوان نمائندگان کے اراکین نینسی پیلوسی اور چک شومر کے درمیان ہونی والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کا احوال بتاتے ہوئے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس میں بتایا کہ وہ نینسی اور چک شومر کے ساتھ ہونے والے مذاکرات چھوڑ کر آگئے جو صرف وقت کا ضیاع تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نے ان سے پوچھا اگر یہی طرح صورتحال رہی تو 30 دن میں کیا ہوگا، اور بارڈر سیکیورٹی کے لیے دیوار یا خاردار تار کی وہ منظوری دے رہے ہیں یا نہیں؟۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ان کے سوال پر مذاکرات میں شریک نینسی نے کہا نہیں جس پر وہ بائے بائے کہہ کر واپس آگئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے