ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 24 کروڑ 10لاکھ ڈالرکی کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے جب کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 7 ارب 4 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 ارب 54 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق تارکین وطن نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 10.71 ارب ڈالر پاکستان بھیجے۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں مالی سال کی ترسیلات گزشتہ مالی سال کی پہلی ششمالی سے 10 فیصد زائد ہیں، دسمبر میں ترسیلات زر کا حجم ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے