سندھ طاس معاہدے کا تنازع حل کرنے کیلئے بھارت آمادہ

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی مسئلے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور بھارت نے سندھ طاس معاہدے کا تنازع حل کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے مطابق پاکستان کی درخواست پر بھارت نے دریائے چناب پر منصوبوں کے معائنے کی درخواست قبول کرلی ہے۔

فیصل واوڈا نے بتایا کہ بطور وفاقی وزیر اپنی تین رکنی ٹیم کو معائنے کے لیے بھارت روانگی کی ہدایت کردی ہے اور خصوصی ٹیم 27 جنوری سے یکم فروری تک منصوبوں کا معائنہ کرے گی جب کہ پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بھارت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں، امید ہے بھارت دیگر حل طلب مسائل پر بھی بات چیت پر آمادہ ہو گا۔

دوسری جانب انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بتایا کہ وفد دریائے چناب پر بننے والے منصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا۔

انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھر پور آواز بلند کی ہے، بھارتی انڈس واٹر کمشنرپی کے سکسینا وفد کے ہمراہ گزشتہ برس پاکستان آئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے