قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ناکام، پوری ٹیم 185 رنز پر ڈھیر

جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں 262 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 185 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

جوہانسبرگ کے وانڈررز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کا آغاز امام الحق اور شان مسعود نے کیا جو کہ مایوس کن رہا۔

پہلے روز کے مجموعی اسکو ر پر شان مسعود 2 رنز بناکر پویلین پوٹ گئے جنہیں فلینڈر نے آؤٹ کیا جس کے بعد اگلی گیند پر ہی اظہر علی بغیر کوئی آؤٹ ہوئے۔

دونوں بلے بازوں کو فلنڈر نے پویلین کی راہ دکھائی، پہلے روز کھیل کے اختتام پر قومی ٹیم 2 وکٹوں کے نقصان پر 17 رنز بناسکی۔

[pullquote]دوسرے دن کا کھیل[/pullquote]

دوسرے روز کھیل کے آغاز پر بھی بلے باز کچھ نہ کرسکے اور 53 کے مجموعے پر محمد عباس 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عباس کے بعد آنے والے اسد شفیق کھاتا کھولے بنا ہی روانہ ہوگئے، دونوں بلے بازوں کو اولیویر نے پویلین کی راہ دکھائی۔

امام الحق نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور نصف سنچری کے قریب 43 رنز بناکر فلنڈر کا ہی شکار ہوئے، اس طرح پاکستان کی آدھی ٹیم 91 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئی۔

امام الحق کے بعد بابراعظم اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز بنائے لیکن کپتان سرفراز احمد 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان کے بعد بابر اعظم بھی نصف سنچری سے ایک رن کی دوری پر اولیویر کے نرغے میں آگئے جب کہ اسی اوور میں فہیم اشرف بھی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔

محمد عامر کو بھی اولیویر کی گیند پر زبیر حمزہ کو کیچ تھماکر پویلین لوٹے جب کہ شاداب خان 5 رنز بناکر ربادا کا شکار بنے۔

پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جب کہ جنوبی افریقا کو 77 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی جانب سے سرفراز 50، بابر اعظم 49 اور امام الحق 43 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویرنے 5، فلینڈر 3 اور ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے