لاہور: گلشن اقبال پارک سے5 سالہ بچہ اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں واقع گلشن اقبال پارک سے ایک 5 سالہ بچے کو نامعلوم برقع پوش خاتون نے مبینہ طور پر اغواء کرلیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

5 سالہ سعد اپنی فیملی کے ساتھ پارک آیا تھا اور جھولے لیتے ہوئے اہلخانہ سے بچھڑ گیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کا برقع پہنے ایک خاتون بچے کو اپنے ساتھ لے جا رہی ہے۔

پولیس نے بچے کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد فہد امان کی مدعیت میں درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نامعلوم خاتون بچے کو ورغلا کر پارک کے ایک نمبر دروازے سے اسے اپنے ہمراہ لے گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے