بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے پولنگ

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹر اعظم خان موسیٰ خیل کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر بلوچستان اسمبلی میں پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا جب کہ اراکین اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

رکن اسمبلی مٹھا خان کاکڑ نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جب کہ نوابزادہ گہرام بگٹی، اصغر خان ترین اور یونس زہری نے بھی اپنے ووٹ کاسٹ کر دیے۔

صوبائی اسمبلی کے کل اراکین کی تعداد 65 ہے جس میں سب سے زیادہ 23 اراکین بلوچستان عوامی پارٹی کے ہیں جب کہ تحریک انصاف کے 7، عوامی نیشنل پارٹی کے 4، بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے 3، ہزادہ ڈیموکریٹک پارٹی کے 2 اور جے ڈبلیو پی کا ایک رکن اسمبلی شامل ہے۔

بی اے پی کے ساتھ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تعداد 40 ہے جب کہ حزب اختلاف میں شامل جماعتوں کے اراکین کی تعداد 23 ہے جب کہ ایک آزاد رکن اسمبلی نے بھی بی این پی مینگل کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے