راولپنڈی: ڈھوک چوہدریاں میں گھر میں آتشزدگی، 3 افراد جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک چوہدریاں میں ایک گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کو صبح سوا 6 بجے ڈھوک چوہدریاں میں واقع چکلالہ اسکیم تھری کے ایک گھر میں آتشزدگی کی اطلاع دی گئی، تاہم جب ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں تو وہاں 3 افراد کی لاشیں موجود تھیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد میں 2 خواتین اور 13 سالہ لڑکا شامل ہے۔

لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گھر میں آگ گیس لیکج سے لگی۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں راولپنڈی میں گیس لیکج سے ہلاکتوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے