پی ٹی آئی کا تحصیل کونسلر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

سوات: کبل میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے تحصیل کونسلر حیات خان کو گرفتار کر لیا۔

سوات کی تحصیل کبل میں اے این ایف نے کارروائی کر کے تحصیل کونسلر حیات خان کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے حیات خان یونین کونسل قلاگے کے ضلعی کونسلر ہیں جنہیں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بھلے جان بھی چلی جائے لیکن ملک سے منشیات کا ناسور ختم کریں گے۔

گزشتہ دنوں منشیات کے خلاف مہم چلانے والے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے طلال نادر آفریدی کے منشیات سمیت پکڑے جانے کا انکشاف ہوا تھا جسے 2 ساتھیوں سمیت ایف آئی آر کے اندراج کے بعد جیل بھیج دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ طلال نادر آفریدی کو ضمانت پر جیل سے رہا کیا جاچکا ہے۔

اسی طرح دوسرا واقعہ بھی اسلام آباد میں پیش آیا جس میں ایک منشیات اسمگلر سے کروڑوں روپے کی کوکین برآمد کی گئی جس نے خود کو وزیرمملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا دوست ظاہر کیا تھا تاہم شہریار آفریدی نے تردید کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے