ساہیوال واقعے پر پریشان ہوں:جے آئی ٹی رپورٹ پر جلد کارروائی ہوگی: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک صدمے کی کیفیت میں ہوں اور پریشان ہوں، بچوں کی آنکھوں کے سامنے ان کے والدین کو گولیاں ماری گئیں۔

ساہیوال واقعے میں زندہ بچ جانے والے تین معصوم بچوں سے متعلق وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ان بچوں کی تمام تر ذمہ داری ریاست اٹھائے گی، کوئی بھی والدین اس طرح کی صورتحال کا سوچ کر صدمے میں مبتلا ہوجائیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بہت اچھا کام کیا تاہم قانون کے سامنے سب جوابدہ ہیں۔

گزشتہ روز کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار میں سوار خاتون، بچی اور دو افراد ہلاک ہوگئے تھے اور واقعے میں تین بچے بھی زخمی ہوئے۔

سی ٹی ڈی نے دعویٰ کیا کہ اس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ذیشان ہلاک ہوگیا، جب کہ اس کے ساتھ کار میں سوار خاندان کے افراد بھی گولیوں کا نشانہ بنے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے