ساہیوال واقع: وزیراعلیٰ کا تحقیقات کی خود نگرانی کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ساہیوال واقعے سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو آج سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بارسلونا پرواز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنا تھا تاہم امن و امان سے متعلق اہم اجلاس کے باعث ان کا دورہ سیالکوٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت ریاست کے ذمے ہوگی اور اس واقعے کو مثال بنائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی اور انصاف ہوتا نظر آئے گا۔

وزیراعلی پنجاب کی جانب سے ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لیے پہلے ہی جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے جسے تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے