تحریک انصاف نے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست عدالتِ عظمیٰ میں دائر کی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ عدالت درخواست پر جلد سماعت کرے گی، مجھے اپنی کامیابی کا بھی یقین ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے اربوں کے اثاثے ہیں، یہ بہت بڑا کیس ہے اور ہمارے پاس کئی ثبوت موجود ہیں، اب کیس عدالت میں ہے اس لیے اس پر زیادہ بات نہیں کرنا چاہیے، جیسے ہی کیس پر کارروائی آگے بڑھے گی ہم میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے آصف علی زرداری کے خلاف 20 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ نیویارک میں اپارٹمنٹ چھپانے پر انہیں نااہل کیا جائے۔

تاہم تحریک انصاف کی جانب سے بعد میں اس درخواست کو واپس لے کر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کا اعلان کیا گیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے