افواہوں کی روک تھام کیلئے واٹس ایپ کی نئی پابندی

پیغام رسانی کے مقوبل ایپ ‘واٹس ایپ’ نے افواہوں کی روک تھام کے لیے اپنے صارفین پر ایک نئی پابندی عائد کر دی ہے۔

آج کی دنیا میں پیغام رسانی میں آسانی کے باعث افواہوں پر قابو رکھنا انتہا ئی مشکل کام ثابت ہو رہا ہے۔پیغام رسانی کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ نے اسی مشکل پر قابو پانے کے لیے یہ پابندی عائد کردی ہے کہ صارف ایک پیغام پانچ لوگوں یا گروپس سے زائد میں فارورڈ یعنی آگے نہیں بھیج سکتا۔

صارفین کو 5 لوگوں سے زائد لوگوں کو پیغامات بھیجنے کے لیے پیغام کو کاپی کر کے ایک ایک نمبر پر بھیجنا ہوگا۔

واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق یہ پابندی واٹس ایپ کی جانب سے دنیا بھر میں ان کے پلیٹ فارم سے افواہوں کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی۔

واٹس ایپ کے ترجمان کے مطابق فارورڈڈ پیغامات کی تعداد کی حد طے کرنے کے بعد سے دنیا بھر میں آگے بھیجے جانے والے پیغامات کی تعداد میں خاطر خواہ کمی نظر آئی ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر صارف ایک وقت میں 20 لوگوں کو میسج فارورڈ کرسکتا تھا۔

یہ پابندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب واٹس ایپ اور فیس بک کی دیگر سروسز افواہوں اور پروپیگینڈا پھیلانے کی الزامات کے زد میں ہیں۔

واٹس ایپ نے اسی پالیسی کے تحت انڈیا میں یہی پابندی 6 ماہ پہلے لگائی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے