حب کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم، 15 افراد جاں بحق

حب: بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے بعد مسافر کوچ میں آگ بھڑک اٹھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت مسافر کوچ میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے 16 نے بروقت باہر نکل کر اپنی جانیں بچائیں جب کہ بس کے اندر رہ جانے والے 9 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر 15 مسافر جاں بحق ہوئے۔

شبیر مینگل نے کہا کہ بس سے نکلنے کے دوران 16 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 شدید زخمیوں کو بیلہ اسپتال سے کراچی روانہ کر دیا گیا۔

ڈی سی لسبیلہ نے بتایا کہ بس میں 29 مسافروں سمیت 31 افراد سوار تھے جب کہ بس اور کوچ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے