کراچی: ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقے گارڈن میں گزشتہ روز ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث خاتون سمیت چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق قریب موجود عمارتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے میں آسانی ملی ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون مقتول پولیس اہلکار کی رشتہ دار بتائی جاتی ہے۔

مزار قائد ٹریفک چوکی پر تعینات مقتول احتشام کو گزشتہ صبح سویرے اُس وقت نشانہ بنایا گیا تھا، جب وہ گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول واقعے کے وقت وردی میں تھا، جسے سینے اور بازو پر گولیاں لگیں۔

مقتول اہلکار احتشام احمد کا تعلق حیدرآباد سے تھا، جو 2007 میں ٹریفک پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے