شہباز شریف نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے ضمانت کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کی جانب سے اپنے وکلاء اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں وفاقی حکومت اور نیب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے قانون کے منافی کیس بنا کر گرفتار کیا اور سیاسی بنیادوں پر کیس بنایا۔

شہباز شریف کی جانب سے درخواست ضمانت میں طبی وجوہات بھی دی گئی ہیں۔

صدر مسلم لیگ (ن) نے ضمانت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جو بھی کیا آئین اور قانون کےمطابق کیا، سرکار کی ایک انچ زمین کسی کو نہیں دی گئی، لاہور ہائیکورٹ درخواست ضمانت منظور کرے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں 5 اکتوبر 2018 کو گرفتار کیا اور وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے