کترینہ کیف نے ‘بھارت’ کے سیٹ پر کرکٹ کا میدان سجالیا

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اس وقت دبنگ اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں، جہاں وہ فلم کے سیٹ پر شوٹنگ کے بعد کرکٹ کے جوہر بھی دکھا رہی ہیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے اور شاندار شاٹس لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو میں جہاں اداکارہ اپنے کھیل کے جوہر دکھا رہی ہیں، وہیں اس میں رنویر سنگھ کی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کا گانا ’اپنا ٹائم آئے گا‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’عکس بندی کے اختتام کے بعد سیٹ پر ایسا لگتا ہے کہ جیسے ورلڈ کپ قریب ہو‘۔

بعدازاں انہوں نے انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’تم ٹیم کے کپتان (ویرات کوہلی) کے ساتھ مل کر کچھ کہہ سکتی ہو‘۔

آخر میں کترینہ کیف نے خود ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘ مزید بہتری کی ضرورت ہے لیکن مجموعی طور پر دیکھا جائے تو میں اتنی بری بھی آل راؤنڈر نہیں‘۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف اور انوشکا شرما فلم ’جب تک ہے جان‘ کے بعد ایک بار پھر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’زیرو‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئی تھیں، جسے گذشتہ ماہ ریلیز کیا گیا۔

اب اداکارہ نئی فلم ’بھارت‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو رواں برس عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے