کابل: امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد اتحادی افواج کی کارروائیاں، 25 جنگجو ہلاک

کابل: افغانستان میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے بعد مختلف صوبوں میں اتحادی افواج نے فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے 25 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان میڈیا کا ملٹری ذرائع کے حوالے سے بتانا ہے کہ اتحادی افواج نے صوبہ وردک، قندھار، اروزگان اور ہلمند میں فضائی کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں 20 طالبان جنگجو ہلاک ہوئے۔

افغان میڈیا کے مطابق اتحادی افواج نے صوبہ ننگرہار کے اضلاع آچن اور خوگیانی میں ڈرون حملے بھی کیے جس میں 5 انتہا پسند مارے گئے۔

دوسری جانب اتحادی افواج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک امریکی فوجی مارا گیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں مارے جانے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہوگئی، جمعرات کے روز صوبہ ہلمند میں بارودی مواد کے دھماکے میں 23 سالہ فوجی جیمس اے سلیپ ہلاک ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ طالبان نے 21 جنوری کو صوبہ وردک میں افغان انٹیلی جنس بیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 126 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب افغان امن عمل کے سلسلے میں طالبان اور امریکا کے درمیان قطر میں گزشتہ دو روز سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت مختلف ممالک کے دورے بھی کرچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے