پاکستان کی بیلسٹک میزائل نصر کی کامیاب آزمائشی لانچنگ

پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کی کامیاب آزمائشی لانچنگ کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق زمین سے زمین پر کم فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل نصر کی کامیاب آزمائشی لانچنگ سے آرمی کی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس اسٹاف کمیٹی جنرل ذبیر محمود حیات نے نصر بیلسٹک میزائل کی آزمائشی لاچنگ کا مظاہرہ دیکھا اور آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈر کی آپریشنل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

جنرل ذبیر محمود حیات نے سائنسدانوں کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہو گا۔

اس کے علاوہ صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی میزائل کی کامیاب آزمائشی لانچنگ پر پاک فوج کے انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے