آرمی چیف سے متعلق بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا جھوٹ ہے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی میڈیا کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف پروپیگنڈے کو جھوٹا قرار دیدیا۔

ہندوستان ٹائمز نے پاکستانی آرمی چیف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے لیے رابطوں کی خبر دی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر ہندوستان ٹائمز کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ آرمی چیف نے کبھی بھی بھارتی ہم منصب سے رابطے کی کوشش نہیں کی۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ دونوں آرمی چیفس نے کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں اکٹھےکام نہیں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا اختیار صرف حکومتوں کو حاصل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے