گڈو پاور ہاؤس کے 11 یونٹس ٹرپ، سندھ و بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بجلی معطل

کشمور: گڈو تھرمل پاور ہاؤس کے 11 یونٹس ٹرپ کر گئے جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کے 16 میں سے 5 یونٹس پہلے سے خراب ہیں اور مزید 11 یونٹس ٹرپ کر جانے سے 747 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی۔

گڈو تھرمل ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث پاور ہاؤس کے یونٹس میں ٹرپنگ ہوئی جس کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق دھند ختم ہونے یا اس میں کمی کے بعد بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال ہوجائے گی۔

دوسری جانب نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث کراچی کے بیشتر علاقوں میں بھی بجلی فراہم نہیں کی جارہی، لیاقت آباد، سی ون ایریا، محمود آباد، کورنگی، گلشن اقبال، اورنگی ٹاؤن، سولجر بازار، اولڈ سٹی ایریاز، صدر اور ڈیفنس ویو میں بھی بجلی بند ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ میں ٹرپنگ کے باعث سندھ کے بیشتر شہروں میں ٹرپنگ آئی اور کے الیکٹرک کا سسٹم بھی متاثر ہوا، آئی لینڈ موڈ میں جانے کے باعث نیٹ ورک محفوظ ہے، بجلی کی جزوی بحالی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے، پریشانی پر معذرت خواہ ہیں اور صارفین سے تعاون کی درخواست کرتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے