حافظ آباد: گیس لیکج دھماکے سے مکان کی دیواریں گرگئیں، 12 سالہ لڑکا جاں بحق

حافظ آباد: صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے سے مکان کی دیواریں گرگئیں، جس کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حافظ آباد میں ریلوےلائن کے ساتھ محلہ گلزار پورہ میں محمد خالد نامی شخص کے گھر میں رات کو لیکج کی وجہ سے گیس جمع ہوگئی، صبح خالد کی بہن نے ماچس جلائی تو آتشزدگی کے ساتھ زوردار دھماکا ہوگیا۔

دھماکے سے مکان کی دیواریں اور چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں خالد کا 12 سالہ بیٹا اسد موقع پر جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو پہلے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا اور پھر حالت تشویش ناک ہونے کے باعث لاہور کے جناح اسپتال ریفر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں پنجاب میں گیس لیکج سے ہلاکتوں کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے