امریکا اور افغانستان کےدرمیان معاہدہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکا اور افغانستان کےدرمیان معاہدہ بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے اور مستقبل میں بھی مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر ہمارا کام فریقین کو ایک میز پر لانا اور مذاکرات کرانا تھا اور پاکستان کو اس میں کامیابی ملی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن جنگ سے نہیں ہوتا یہ ہمارا موقف رہا ہے، دنیا نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے اور افغانستان کا امن ہماری بھی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بطور ایک پڑوسی اور خیرخواہ افغانستان کے ساتھ ہے اور افغانستان کے معاملے پر پاکستان نے اپنا کردار ادا کر دیا ہے تاہم افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام خود کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانوی ایوان نمائندگان میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف رکھوں گا۔

[pullquote]پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے ہونا چاہیے[/pullquote]

وزیر خارجہ کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے حوالے سے کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت سودے بازی کرنے نہیں آئی، ہم نے پاکستان کے مفادات کا سودا نہ ماضی میں کیا نہ اب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے ہونا چاہیے لیکن اپوزیشن کے رویے کے باعث اسمبلی کی کارروائی آگے نہیں بڑھ رہی۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اسمبلی میں اپنا موقف ضرور پیش کرے مگر ہلڑبازی نہ کرے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے