کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کنوینئر شپ کے معاملے پر فاروق ستار نے ایک مرتبہ پھر عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان میں دھڑے بندی اور فاروق ستار کو پارٹی کی کنوینئرشپ سے ہٹائے جانے کے خلاف آج وہ سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فاروق ستار پارٹی رکنیت ختم کرنے کے خلاف بھی الگ سے پٹیشن دائر کریں گے۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی گروپ نے فاروق ستار کو کنوینئر شپ کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی جس کے بعد انہوں نے 2018 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے حصہ لیا تھا۔