حکومت نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: حکومت نے نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی عائد کردی۔

ترجمان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے قیام پر پابندی 9 جنوری سے نئے مقامی سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر عائد کی گئی اور اوگرا کو نئی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی رجسٹریشن کا کام معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان اوگرا کاکہنا ہےکہ پیٹرولیم ڈویژن اس حوالے سے نیا طریقہ وضع کررہی ہے جس کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) سے منظوری لی جائے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے