آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے شیڈول کا اعلان

سڈنی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی نے سڈنی میں مینز اینڈ ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخوں کا اعلان کیا جو آئندہ برس آسٹریلیا میں ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد 18 اکتوبر سے 15 نومبر 2020 تک ہوگا جس میں 16 ٹیمیں 45 میچز کھیلیں گی اور ایونٹ کے تمام میچز آسٹریلیا میں ہی کھیلے جائیں گے جب کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

مینز ورلڈ کپ کا پہلا راؤنڈ 18 اکتوبر سے 30 اکتوبر تک کھیلا جائےگا، سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کوالفائرز ٹیموں کے ساتھ پہلا راؤنڈ کھیلیں گی اور 4 ٹیمیں پہلے راؤنڈ سے اگلے مرحلے میں کوالیفائی کریں گی جب کہ سپر 12 مرحلہ 24 اکتوبر سے 8 نومبر تک کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں الگ الگ گروپ میں شامل، گروپ ون میں پاکستان، آسڑیلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہیں جب کہ گروپ ٹو میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان اور 2 کوالیفائر ٹیمیں شامل ہوں گی۔

پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف ایونٹ کا پہلا میچ کھیلے گی، قومی ٹیم 29 اکتوبر کو کوالیفائر ٹیم اور 31 اکتوبر کو نیوزلینڈ کے خلاف مدمقابل ہوگی۔

گرین شرٹس 3 نومبر کو ویسٹ انڈیز اور 6 نومبر کو دوسری کوالیفائر ٹیم سے میچ کھیلے گی۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 11 نومبر کو سڈنی اور دوسرا سیمی فائنل 12 نومبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2020 کا فائنل 15 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی 10 ٹیمیں 23 میچز کھیلیں گی اور ایونٹ اگلے برس 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے