گل پانڑہ پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

پشاور زلمی نے صوبہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی خوبرو گلوکارہ گُل پانڑہ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے لیے اپنا علاقائی برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرلیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیا گیا کہ گلوکارہ گُل پانڑہ پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کے لیے علاقائی برانڈ ایمبیسڈر کے طور پر پشاور زلمی، زلمی گلوبل اور زلمی فاؤنڈیشن میں شامل ہوگئی ہیں۔

یعنی گلوکارہ پشاور زلمی کی تشہیر کے ساتھ زلمی فاؤنڈیشن کے تحت خواتین کو خود مختار بنانے سے متعلق سرگرمیوں کا حصہ بھی ہوں گی۔

ٹوئٹر پر مداحوں کو یہ بھی بتایا گیا کہ گلوکارہ نے پی ایس ایل سیزن 1 میں پشاور زلمی کا ترانہ گایا تھا اور اب وہ سیزن 4 کے لیے بھی کچھ زبردست تیار کر رہی ہیں۔

گل پانڑہ نے بھی ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میرے جتنے بھی مداح ہیں، میں ان کے لیے امید کرتی ہوں کہ وہ پشاور زلمی کا بھرپور ساتھ دیں گے اور ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی‘۔

پشتو اور اردو زبان میں شاندار گلوکاری کرنے والی گل پانڑہ کوک اسٹوڈیو میں بھی کئی گیت گا چکی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے