اب سندھ حکومت اسلحہ لائسنس کی تجدید اور توسیع کی مجاز ہوگی،عدالت کا حکم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلحہ لائسنس کی تجدید اور توسیع کا اختیار صوبائی حکومت کو دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں خودکار اسلحہ لائسنس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت عالیہ کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے خود کار اسلحہ لائسنس پر پابندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے اور نئے سندھ آرمز رولز بنائے جاچکے ہیں۔

جس پر عدالت عالیہ نے کہا کہ پاکستان آرمز آرڈیننس اور سندھ آرمز رولز کی روشنی میں نئی پالیسی بنائی جائے۔

جس پر ڈپٹی سیکریٹری داخلہ نے یقین دہانی کروائی کہ سندھ آرمز رولز کی روشنی میں نئی پالیسی بنائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ داخلہ میں نادرا کی تصدیق کا کاؤنٹر قائم ہے۔

سماعت کے بعد عدالت عالیہ نے حکم جاری کیا کہ اب سندھ حکومت اسلحہ لائسنس کی تجدید اور توسیع کی مجاز ہوگی۔

ساتھ ہی عدالت نے سندھ حکومت کو ممنوعہ اور غیر ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس کے لیے نئی پالیسی بنانے کا حکم بھی جاری کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے