پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہندو خاتون سول جج تعینات

شہداد کوٹ: سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون سمن بودانی کو سول جج تعینات کردیا گیا، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہندو سول جج ہیں۔

سمن بودانی نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم قمبر شہداد کوٹ سے حاصل کرنے کے بعد حیدرآباد سے ایل ایل بی کیا اور پھر ایک نجی تعلیمی ادارے سے ایل ایل ایم میں نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی کے بعد گولڈ میڈیل حاصل کیا۔

بعدازاں انہوں نے سول جج کے تقرر کے امتحانات کے دوران پوزیشن حاصل کی اور میرٹ لسٹ میں 54 ویں نمبر پر آئیں۔

وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہندو سول جج کے طور پر جوڈیشل اکیڈمی کراچی میں ابتدائی تربیت حاصل کریں گی اور تین ماہ کی تربیت کے بعد ان کی باضابطہ تعیناتی کی جائےگی۔

سمن بودانی کے والد پون بودانی ماہرِ امراض چشم ہیں اور شہداد کوٹ میں ایک کلینک چلاتے ہیں۔

ڈاکٹر پون بودانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہندو اقلیت کو نہ صرف تعلیم کے بھرپور مواقع میسر ہیں بلکہ اعلیٰ ملازمتوں کے مواقع بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح ہی دستیاب ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے