لورالائی: ڈی آئی جی پولیس کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 9 اہلکار شہید

کوئٹہ: لورالائی میں ڈی آئی جی پولیس کے دفتر میں حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 21 افراد زخمی ہوگئے جبکہ فورسز کی فائرنگ سے 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقہ لورالائی میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کے دفتر پر حملہ تین سے چار دہشت گردوں نے کیا۔ایک نے گیٹ پر ہی خود کو اڑا لیا، 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

پولیس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب ڈی آئی جی کے دفتر میں پولیس میں بھرتیوں کے لیے انٹرویو جاری تھے، واقعے کے بعد علاقے میں پولیس سمیت دیگر فورسز کے اہلکاروں کی نفری طلب کرلی گئی جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

ڈی آئی جی نثار احمد خان سمیت 15 افسران و اہلکاروں کو بحفاظت دفتر سے نکال لیا گیا۔

میڈیکل سپرنٹنڈٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لورالائی ڈاکٹر فہیم کاکڑ کے مطابق لورالائی میں ڈی آئی جی کے دفترپر حملے میں 9 پولیس اہلکار شہید ہوئے، پولیس اہلکاروں کی میتیں ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایم ایس کے مطابق حملےمیں 21افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق محکمہ پولیس سے ہے، تمام زخمیوں کو ابتدائی طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال لایا گیا تاہم بعد میں زخمیوں میں سے دو کو سی ایم ایچ لورالائی اور تین کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ ایک زخمی کو ملتان منتقل کردیا گیا۔

باقی زخمی افراد لورالائی اسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے چا ر کی حالت تشویشناک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے