سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد گھر پہنچ گئے

کوئٹہ: سول اسپتال کوئٹہ کے مغوی نیورو سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48 روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے۔

چیئرمین ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی اور گھر پہنچنے کی تصدیق کی۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح 6 بجے کے قریب چمن کے مال روڈ پر چھوڑا، جہاں سے وہ ایک ٹیکسی کے ذریعے کوئٹہ پہنچے۔

ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو پروفیسرز کالونی میں ان کے گھر پہنچانے والے ٹیکسی ڈرائیور کے مطابق ان کے کپڑے خون آلود اور وہ شدید زخمی حالت میں تھے۔

نیورو سرجن ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو کوئٹہ کے علاقے شہباز ٹاؤن سے اغواء کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر ابراہیم کے نجی اسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغوا کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بجلی روڈ تھانے میں جمع کروائی تھی۔

ان کے اغواء کے خلاف سول اسپتال میں ڈاکٹروں نے کافی عرصے تک ہڑتال بھی کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے