سانگلہ ہل: پاکستان اور برطانیہ کے مشترکہ آپریشن میں مطلوب ملزم گرفتار

اسلام آباد:پاکستان اور برطانیہ نے سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن کرکے برطانیہ کو مطلوب ملزم گرفتار کرلیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق سانگلہ ہل میں ہونے والے مشترکہ آپریشن میں چوہدری اخلاق حسین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن نے بتایا کہ اخلاق حسین پر بچوں سے زیادتی کا الزام ہے اور ملزم کو برطانوی عدالت 19 سال قید کی سزا سنا چکی ہے، ملزم 2 بار ریپ اور ایک بار ریپ کی کوشش کے الزام میں سزا یافتہ ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کےمطابق ٹرائل کے دوران اخلاق برطانیہ سے فرار ہو کر پاکستان آگیا تھا جس کی گرفتار ی کیلئے2017 سے پاکستان سے رابطہ تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے