پیراگون اسکینڈل: عدالت نے خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

لاہور: احتساب عدالت نے خواجہ برادران کو 16 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

نیب لاہور نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران کا ایک ہفتے کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان بھی عدالت کےباہر پہنچ گئے جب کہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی، نیب نے عدالت سے سعد رفیق اور سلمان رفیق کے مزید 15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

عدالت نے خواجہ برادران کو 16 فروری تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے