کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نہتے کشمیریوں پر بھارت کی قابض فوج کے مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

شاہ محمودقریشی یوم یکجہتی کشمیر پر بین الاقوامی تقریبات میں شرکت کریں گے اور وہ برطانوی پارلیمنٹ میں کل انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پارک لین میں 5 فروری کو کشمیر پر نمائش میں شرکت کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے